×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ہارمونز کی تبدیلی سے چھاتی کے سرطان سے بچائو ممکن

مهر 26, 1392 596

ماہرین طب کی ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچائو کیلئے ہارمونز کی تبدیلی مفید ثابت ہوتی ہے.

ایسٹروجن ہارمونز خواتین میں چھاتی کے سرطان کےخطرے کو کم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ تحقیق سکول آف پاپولیشن اینڈ پبلک ہیلتھ آف یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا وینکوور کے معروف ماہر سرطان اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر جوزف ریگنجرنے مکمل کی ہے۔ انہوں نےاپنی تحقیق میں کہا کہ ہارمونز کی تبدیلی کا عمل گو کہ تمام مریض خواتین کو فائدہ نہیں دیتا۔ مگر اس سے کسی حد تک ان خواتین کو مرض کی شدت بڑھنے کے عمل سےچھٹکارہ مل جاتا ہے۔اس تبدیلی کے عمل کوایچ آر ٹی کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ جن خواتین کے خاندانوں میں چھاتی کے سرطان کی ہسٹری موجود ہوتی ہے ان کو قبل از وقت مدد دی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ ابھی یہ  عمل ابتدائی مراحل میں ہے اس میں مزید بہتری لا کر چھاتی کے سرطان کے خاتمے کیلئے راہ کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔

Last modified on سه شنبه, 13 خرداد 1393 10:55
Login to post comments