×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

دیر تک ڈیسک پر بیٹھنا مضرِ صحت ہے

مهر 26, 1392 521

ایک تحقیق کے مطابق کام کے دوران اپنی ڈیسک سے اٹھنا کمر کو کم رکھنے اور دل کے لیے مفید ہے۔آسٹریلیا کی کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں 

کہا گیا ہے کہ اپنی  ڈیسک سے کھڑے ہو جانا، ادھر اُدھر پھرنا یا سیڑھیاں اترنا چڑھنا چاہے ایک ہی منٹ کے لیے کیوں نہ ہو صحت کے لیے اچھا ہے۔

تحقیق کے سربراہ کے مطابق تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ اپنی میز پر زیادہ دیر تک بیٹھے رہتے ہیں ان کی کمر موٹی ہوتی ہے اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول جو کہ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے وہ بھی کم ہوتا ہے۔

’تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ ایک منٹ کے لیے صرف کھڑے ہو جائیں تو وہ بھی صحت کے لیے اچھا ہے۔ یہ اچھا ہو گا اگر زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کو گریز کیا جائے اور کچھ دیر بعد اپنی جگہ سے اٹھنے کو دفاتر میں ماحول کا حصہ بنا لیا جائے۔ اور کچھ دیر کے لیے اٹھنے سے کام میں حرج بھی نہیں ہو گا۔‘

 اس تحقیق کے لیے 4757 افراد کی معلومات اکٹھی کی گئیں جن کی عمریں بیس سال یا اس سے زائد تھیں۔

 اس تحقیق میں حصہ لینے والے افراد نے ایک چھوٹا سا آلہ پہنا جس سے پیدل اور بھاگنے کی ورزش کی نگرانی کی گئی۔ ان افراد کی کمر کا سائز لیا گیا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول لیول بھی لیا گیا۔

 اس تحقیق پر برطانوی ہارٹ فاؤنڈیشن کی ایک سینیئر نرس ایمی تھامسن کا کہنا ہے ’اگر آپ دفتر میں ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ای میل کی بجائے خود اس شخص کی ڈیسک پر جائیں اور پیغام دیں اور لفٹ کی بجائے سیڑھیاں استعمال کریں۔

Last modified on سه شنبه, 13 خرداد 1393 10:36
Login to post comments