×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ذیابطیس کے مرض میں ورزش کے فوائد

مهر 26, 1392 843

ذیابطیس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کو ہمیشہ ورزش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں  تاکہ  شوگر کو کنٹرول کیا جا سکے ۔  تندرست افراد بھی اگر

باقاعدگی سے ورزش کرتے رہیں تو ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔  اب ہم دیکھیں گے کہ جسمانی ورزش  ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ کیسے مفید ہوتی ہے ؟

٭  جسمانی فعالیت شوگر اور  بلڈپریشر کو کم کرتی ہے ۔

 ٭ جسم میں موجود کلسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ  مفید کلسٹرول کو زیادہ کرتی ہے ۔

 ٭    جسم کی انسولین استعال کرنے کی صلاحیت میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔

 ٭   دل کا دورہ پڑنےکے  خطرے کو کم کرتی ہے ۔

 ٭  دل  اور ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے ۔

 ٭  جوڑوں میں پائی جانے والی لچک کو برقرار رکھتی ہے ۔

 ٭  ڈپریشن اور پریشانی کے اثرات  کم کرتی ہے ۔

 ٭ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

 ٭  جسم  میں  موجود فالتو  چربی کو کم کرتی ہے ۔

 ٭  فرد کو توانائی اور طاقت بخشتی ہے جو روز مرہ کے کام کاج کے لیۓ بےحد ضروری ہے ۔

 ورزش انسان کو ذیابطیس 2 میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتی ہے ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ 90 فیصد  ذیابطیس کے مریض موٹے ہوتے ہیں اس لیۓ  اگر وزن کو 5 سے 7 فیصد تک کم کر دیا جاۓ تو یہ ذیابطیس سے محفوظ  رہنے میں بےحد معاون ثابت ہوتا ہے ۔  جو افراد معقول ورزش کے ساتھ  کھانے پینے کے معاملے میں بھی احتیاط سے کام لیتے ہیں وہ بالاخر  اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ 

Last modified on سه شنبه, 06 خرداد 1393 10:03
Login to post comments