×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ہر درد کے تعویذ کے متعلق امام رضا علیہ السلام کی دعا

مهر 26, 1392 651

خالد عیسیٰ کہتا ہے کہ  امام رضا علیہ السلام نے یہ تعویذ مجھے سکھایا اور فرمایا کہ اس تعویذ کو اپنے موٴمن بھائیوں کو یاد کرواؤ کیونکہ یہ ہر درد کیلئے مفید ہے۔

زمین اور آسمان کے پروردگار کی پناہ میں اپنے آپ کو دیتا ہوں۔ اپنے آپ کو اُس کی پناہ میں دیتا ہوں کہ جس کے نام کے ذریعے سے کوئی اور نقصان نہیں دے سکتا۔ اُس کی پناہ میں ہوں جس کا نام برکت اور شفا ہے۔(طب الآئمہ علیہم السلام:۴۱)۔

  دردوں کے دور کرنے کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

 اے پروردگار! اے میرے مولیٰ، محمد و آلِ محمد پر درود بھیج اور ہر دکھ درد مجھ سے دور فرما۔

 (طبرسی، مکارم الاخلاق: ج۲، ص ۱۵۸، بحار:ج۹۵،ص۳۳)۔

 تمام بیماریوں کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

 ذکر یا بن آدم مقری جو  امام رضا علیہ السلام کا خادم تھا، کہتا ہے:ایک دن امام علیہ السلام نے مجھے بلایا اور فرمایا: تمام بیماریوں کیلئے کہو۔

 اے شفا کے نازل کرنے والے اور درد کو دور کرنے والے، اس بیماری میں مجھے شفا عطا فرما۔

 پس خدا کے حکم سے شفا پاؤ گے۔ (طب الآئمہ علیہم السلام:۴۱)۔

Last modified on سه شنبه, 06 خرداد 1393 09:53
Login to post comments