×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

پیٹ کم کرنے کے چندطریقے

آبان 21, 1393 605

دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے۔ جس نے ہر مردو عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔ پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سے ٹوٹکے آزمائے جاتے

ہیں۔
۰بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے ٹوٹکے درج زیل ہیں جن پر عمل کر کے آپ کو یقیناَ فرق محسوس ہو گا۔
۰ ایک پاؤ انگور کے رس کو۳؍پاؤ روغن زیتون میں شامل کر کے ایک ہفتے کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔
گاہے بگاہے ہلاتے رہیں۔ ایک ہفتے بعد ململ کے کپڑے میں چھان کر بوتل میں رکھ لیں۔ اس تیل سے مالش کرنے سے چند دنوں میں فرق محسوس ہو گا۔
۰صبح سویرے نہار منہ نیم گرم ۴ گلاس پانی پیئیں پیٹ کم ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی شفاف ہو جائے گی۔
۰ نہار منہ بھنی ہوئی سونف کھانے سے پیٹ اور وزن دونوں کم ہو جاتے ہیں۔
۰کھڑے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ سیدھے کھڑے ہوں۔ پیٹ ڈھیلا نہ ہونے پائے۔
۰ زیادہ سے زیادہ پانی پینے بھوک نہیں لگتی اس سے وزن اور پيٹ دونوں کم ہو جاتے ہیں۔
۰سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
۰سیب اور کیلے کا استعمال پیٹ کی چربی کو ختم کرتا ہے۔
۰ صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے تکیے کو پیٹ کے نیچے دبا کے الٹا لیٹ جائیں کوشش کریں کہ دو سیکنڈ کے لیے سانس اندر کی جانب کھینچیں۔ پیٹ کم ہو جائے گا۔
۰ کھانے میں نمک کا کم استعمال پیٹ کی زائد چربی کو زائل کرتا ہے۔
۰کھولتے گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ لیں۔ پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔
۰ کھانے میں دارچینی اور ادھرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
۰سبزیوں کا کثرت سے استعمال اور چکن کا کم استعمال بھی معاون ہوتا ہے۔
۰ ہر گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پینے سے پیٹ نہیں بڑھتا۔
۰ چاول سے زیادہ گندم کا استعمال کریں کیونکہ چاول وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۰نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔

Login to post comments