×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

بدن کا کلسٹرول کم کرنے کے لیۓ سلاد کا استعمال کریں

مهر 27, 1392 1502

ہر انسان کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیۓحفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوۓ مناسب غذا کا استعمال کرنا چاہیۓ ۔ مناسب غذا ایک طرف

تو انسان کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے جبکہ دوسری طرف بہت سی لاحق ہو جانے والی بیماریوں کے علاج کے طور پر  بےحد معاون اور مفید ثابت ہوتی ہے ۔ ہری بھری اور تازہ سبزیوں کا سلاد ہر شخص کھانے کے ساتھ پسند کرتا ہے۔ بہتر ذائقے کے ساتھ ساتھ سلاد بھرپور غذائیت کا خزانہ ہوتا ہے۔ غذائیت سے بھرپور سلاد اور سبزیاں نظام ہاضمہ پر بھی گراں نہیں گزرتی ہیں اور دن بھر کی پروٹین اور وٹامن کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

چکنائی سے پاک سلاد جسم کو ہشاش بشاش اور ہلکا پھلکا رکھتی ہےاور اس سےکولیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔

 جبکہ ضروری فائبر، آئرن اور کیلشیم کی اچھی خاصی تعداد بھی سلاد سےحاصل کی جا سکتی ہے۔ تازہ سبزیوں سے بنی سلاد کا استعمال سے دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Last modified on دوشنبه, 05 خرداد 1393 13:06
Login to post comments