×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

موبائل اور سرطان کا کوئي تعلق نہيں

مهر 27, 1392 607

ساڑھے تين لاکھ افراد پر تحقيق کي گئي جو پچھلے اٹھارہ سال سے موبائل فون استعمال کر رہے ہيں۔ نئي تحقيق سے يہ معلوم چلا ہے کہ

موبائل فون کے استعمال اور دماغ کے سرطان کے درميان کوئي تعلق نہيں ہے-  پچھلے بيس سال سے يہ بحث جاري ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہونے کا امکان ہے-  ڈنمارک کے کينسر انسٹيٹيوٹ نے ساڑھے تين لاکھ افراد پر تحقيق کي جو پچھلے اٹھارہ سال سے موبائل فون استعمال کر رہے ہيں-

تحقيق سے يہ بات ثابت ہوئي ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہونے کا امکان نہيں بڑھتا- يہ تحقيق برٹش ميڈيکل جرنل ميں چھپي ہے-  ليکن اس کے علاوہ کئي ديگر تحقيقات بھي موجود ہيں جن ميں موبائل سيفٹي پر سوال اٹھايا گيا ہے-

 ان تحقيق کے باعث ورلڈ ہيلتھ آرگنائزيشن نے متنبہ کيا کہ موبائل سے سرطان ہو سکتا ہے- اس تنظيم نے موبائل کے استعمال کو کوفي کے زمرے ميں رکھا- اس کا مطلب يہ ہے کہ کينسر ہونے کے شواہد نہيں ملے ليکن اس کو قطعي طور پر مسترد بھي نہيں جا سکتا-

Last modified on شنبه, 03 خرداد 1393 12:33
Login to post comments