×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

بڑھاپے کے اثرات زائل کرنے کا علاج دريافت

مهر 27, 1392 564

يہ تحقيق چوہوں پر کارگر ثابت ہوئي ہے اور سائنسدان خاصے پراميد ہيں کہ انسانوں پر بھي کارگر ثابت ہوگي-سائنسدانوں نے بڑھاپے کے اثرات کو زائل

کرنے کا طريقہ علاج دريافت کرنے کا دعويٰ کيا ہے-

 سائنسي جريدے نيچر ميں شائع ہونے والي ايک تحقيق سے ثابت ہوا ہے کہ عمر ڈھلنے کے ساتھ چہرے پر پڑنے والي جھريوں، پٹھوں کي کمزوري اور آنکھوں ميں موتيا اترنے کے عمل کو مکمل طور پر ختم کيا جا سکتا ہے-

 في الوقت يہ تحقيق چوہوں پر کارگر ثابت ہوئي ہے اور سائنسدان خاصے پر اميد ہيں کہ انسانوں پر بھي اس طريقہ کار کو استعمال کر کے بڑھاپے کے اثرات کو کم از کم ٹالا ضرور جا سکتا ہے-

 سائنسدانوں نے يہ نتيجہ عمر کے ساتھ ريٹائر ہو جانے والے خليوں کو تلف کر کے حاصل کيا ہے جو جسم ميں رہ جانے کي صورت ميں مزيد خليوں کو اپني طرح ريٹائر کرنے کي کوشش کرتے ہيں-

 امريکي تحقيق کاروں کا کہنا ہے کہ جسم اس طرح کے دس فيصد خليوں کو خودکار نظام کے تحت تلف کرتا ہے جبکہ انہوں نے ريٹائر ہونے والے تمام خليوں کو تلف کر کے يہ نتائج حاصل کيے ہيں-

 سائنسدان اس تجربے کي کاميابي سے خوش تو بہت ہيں ليکن ان کا کہنا ہے کہ انساني جسم پر اس کے نتائج کي کاميابي کي ضمانت نہيں دي جا سکتي-

Last modified on دوشنبه, 05 خرداد 1393 09:35
Login to post comments