×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

الرجيز کيا ہوتي ہيں؟

مهر 29, 1392 735

مدافعاتي نظام ہميں نقصان دہ عناصر مثلاً وائرس اور بيکٹيريا سے بچاتا ھے-الرجي کسي عنصر کے خلاف مضبوط مدافعاتي ردعمل ہوتا ھے، جو کہ بہت سے لوگوں

کے ليے نقصان دہ نہيں ہوتا- اس عنصر کو'الرجي' کہتے ہيں-

ايسے بچے جن کو الرجي ہوتي ھے، ان کا مدافعاتي نظام حملہ کرنے والے الرجن کے خلاف زيادہ رد عمل ظاہرکرتا ھے اور علاج بھي کرتا ھے- جس کے نتيجے ميں ايسي علامات ظاہر ہوتي ہيں جن ميں تھوڑي تکليف بھي ہوتي اور زيادہ بھي ہوتي ھے-

 بچپن کي الرجي کے بےقائدگيوں ميں کھانے کي الرجي زيادہ عام ھے- بہت سے لوگوں ميں کھانے کي چيزوں کو برداشت کرنے کي صلاحيت کم ہوتي ھے- کھانے کو برداشت نہ کرنا ايک ناخواشگوار علامت ہوتي ھے جو اسي کھانے کي شے سےشروع ہوتي ھے- اس ميں مدافعاتي نظام شامل نہيں ہوتا- بہت سے الرجي والے بچوں ميں دمہ کي بيماري ہو جاتي ھے-

 الرجي کي اقسام:

 عام ائيربورن يا ہوا ميں پائي گئي الرجي:

 مٹي کے ذرات: يہ چھوٹے کيڑے آپ کے گھر کے گرم، نمي والي اور ريت والي جگہوں پر پائے جاتے ہيں- يہ مردہ کھال کے خليے کھاتے ہيں- ان کا فالتو مادہ الرجي اور دمہ کي بڑي وجہ بنتا ھے-

 پھولوں اور پودوں کے پولن

 پھپھوندي

 پالتو جانوروں کے ڈينڈر، يعني پالتو جانوروں کے مردہ کھال کے خليے

 کاکروچ

 عام کھانے کے الرجن:

 عام کھانے الرجن شامل ہيں:

 مونگ پھلي

 درختوں کے ميواجات مثلا ہيزل نٹ، اخروٹ، بادام اور کاجو

 انڈے

 گائے کا دودھ کھانے کا الرجن ميں سب سے اہم ھے-

 مچھلي، کرسٹيشن، مولسکس عام کھانے کے الرجن ہيِں-

 يہاں تک کہ ان خوراکوں کي بہت تھوڑي مقدار ہي الرجک بچوں ميں اينافائيليکسز (اينا-فائيل-ايکس-سز- الرجن رد عمل کي سب سے زيادہ خطرناک قسم ھے- نيچے ديکھيں- الرجن عام دعوتوں کے کھانوں ميں بھي چھپے ہو سکتے ہيں- اگرآپ کا بچہ کھانے کي کسي بھي ڈش سے الرجک ھے تو آپ کھانا بنانے والے يا ميزبان سے اس ڈش کے متعلق پوچھيں-

 دوسرے عام الرجنز:

 کيڑوں کے ڈنگ

 دوائياں

 کيميائي ادويات

Last modified on پنج شنبه, 01 خرداد 1393 11:43
Login to post comments