×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

فالسے کا شربت

ارديبهشت 26, 1393 0 515

اجزا:فالسے ایک سیر ۔چینی ڈیڑھ سیر۔عرق گلاب آدھ سیر۔ کھانے والا میٹھا جامنی رنگ ایک چٹکی برابر۔ فالسے اچھے عمدہ لے کر اُنکو کونڈی میں ڈال کر پیس لیں۔

اور پھر کسی باریک کپڑے میں ڈال کر چھان لیں یہ فالسے کا عرق علیحدہ رکھ لیں۔اب چینی کو عرق گلاب میں ڈالکر پکائیں اور ایک دو جوش آنے کے بعد فالسے کا رس اُس میں ڈال دیں۔ جیسے جیسے اُس پر میل آتا جائے چمچے سے اُسے اُتارتے جائیں ۔جب میل ختم ہوجائے تو اسمیں رنگ کو پانی میں گھول کر ڈالدیں اور ایک دو جوش آنے پر اُتار لیں ۔ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں کو خشک کر کےاُن میں بھر لیں۔

Last modified on سه شنبه, 06 خرداد 1393 12:30

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.