×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ممبئی میں دو روزہ اردو ڈراما فیسٹیول

خرداد 22, 1393 0 356

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادیمی ہندوستان کی واحد اردو اکادیمی ہے جو ہر سال اردو ڈراما فیسٹیول منعقد کرتی ہے۔اس کے لئے

وہ مبارک باد کی مستحق ہے۔امسال بھی اس کی جانب سے ممبئی،بھیونڈی اور شولاپور میں اردویکبابی ڈراما فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔
ممبئی میں یہ فیسٹیول دو روز تک منایا جائے گا جس میں مختلف اداروں کی جانب سے کل ۱۵ ڈرامے پیش ہوں گے۔اردو ڈراما شائقین مورخہ ۱۸،۱۹؍جون کو دوپہر۲؍بجے سے رات دس بجے تک میسور ہال،بھاؤ داجی روڈ،ماٹونگا سنٹرل،نزد کنگ سرکل،ممبئی میںان ڈراموں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
ادارہ اپنا رنگ منچ اس بار ڈراما نگار انیس جاوید کا ڈراما’’ میں خونی ہوں ‘‘۱۹؍جون کو شام ۶؍بجے پیش کر رہا ہے۔اس ڈراما کے ہدایتکار منصف قریشی ہیں۔
ملحوظ رہے کہ اس فیسٹیول میں شرکت کے لئے کوئی ٹکٹ یا پاس نہیں ہے۔داخلہ بالکل مفت ہے اس شرط کے ساتھ کہ پہلے آئیے اور پہلے بیٹھئے۔امید کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی اردو والے کثیر تعداد میں شریک ہوکر اردو ڈراموں کی پذیرائی کریں گے۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.