اعلامیے میں اہم تجاویز
اعلامیے میں حکومتوں اور صنعت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری اقدام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہو اور وہ "انسانی ہدایت، نگرانی اور کنٹرول" کے دائرے میں رہے۔ اس میں ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مشترکہ معیارات تیار اور مربوط کریں، سنگین حفاظتی واقعات کی رپورٹیں شیئر کریں، اور ایک ایسے بین الاقوامی ادارے کے قیام کے امکانات پر غور کریں جو "معیارات طے کرے، تصدیق ممکن بنائے اور صلاحیت کی حدیں عبور ہونے پر ریاستوں کو اکٹھا کرے۔"
دستخط کنندگان میں جرمن چانسلر فریڈرش مرٹس، ناروے کے وزیراعظم یوناس گاہر اسٹور، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لاین، کینیا کے صدر ولیم روٹو، قازق صدر قاسم جومارت توکائیف اور ترکی کے وزیر خارجہ حقان فیدان شامل ہیں۔ شریک ممالک میں جرمنی، جنوبی افریقہ، کینیڈا، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور بھی شامل ہیں۔






