×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ابو عزہ شاعر کی گرفتاری

بهمن 21, 1392 497

بلبل زباں ابو عزہ نامی شاعر

جو کہ بدر کی لڑائی میں مسلمانوں کے ہاتھوں اسیر ہو کر آیا تھا رسول خدا نے بغیر تاوان کے اسے اس شرط پر آزاد کر دیا تھا کہ وہ کسی کو مسلمان کے خلاف نہیں ور غلائے گا۔

لیکن اس نے عہد شکنی کی اور جنگ احد کے لیے مشرکین کو اسلام کے خلاف لڑنے کی اپنے اشعار کے ذریعہ دعوت دیتا رہا۔ وہ حمراء الاسد میں لشکر اسلام کی اسیری میں آگیا اور دوبارہ معافی کا خواستگار ہوا۔ رسول خدا نے بول نہیں فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جاتا۔ اس کے بعد آپ نے اس کے قتل کا حکم دے دیا۔ (سیرت حلبی ج۲ ص ۲۵۹)

جنگ احد کے بارے میں جو آیتیں نازل ہوئیں وہ سورہ آل عمران کی ۶۰ آیتیں (۱۲۰ سے ۱۷۹ تک) ہیں۔ اس سال جو اہم واقعات رونما ہوئے ان میں سے پیغمبر کا حصہ بنت عمر کے ساتھ ماہ شعبان میں عقد اور زینب بنت خزیمہ کے ساتھ آپ کا نکاح ہے۔

(سیرت حلبی ج۲ ص ۲۵۸)

Last modified on شنبه, 20 ارديبهشت 1393 12:38
Login to post comments