×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

سورہ آل عمران کے خواص

تیر 20, 1393 629

جو شخص یہ سورہ مبارکہ جمعہ کے روز تلاوت کرے اس پر خدا اور فرشتے تا غروب آفتاب صلواة بھیجتے ہیں اور قاری سورہ آل عمران کو بعد

ہر آیت کے جسر جہنم سے خدائے تعالی برائت عطا فرماتا ہے۔ اور قیامت میں سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران دو بادلوں کی طرح اپنے قاری کے سر پر سایہ کریں گے۔ اور اگر اسے کاغذ پر لکھیں اور پاک پانی سے دھو کر زن حاملہ کو پلائیں تو وضع حمل آسانی ہوگی۔ اور اگر یہ سورہ لکھ کر کوئی عورت اپنے گلے میں ڈالے تو وہ بحکم خدا بہت جلد حاملہ ہوگی۔
* اگر کوئی مرد فقیر یہ سورہ لکھ کر اپنے پاس رکھتے تو وہ تونگر و توانگر ہو جائے گا۔ اگر کسی کو کوئی مہم در پیش ہو اور چند آدمی ایک مجلس میں فراہم ہوکر 41 مرتبہ اس سورہ مبارکہ کی تلاوت کریں اور اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ محمد و آل محمد پر درود بھیجیں اور اثناء قرائت میں کسی سے بات نہ کریں اور عمل تمام کر کے حصول مطلب کے لیئے دعا کی جائے اور آخر میں کچھ شیریں نذر حضرت امیرالمومنین علیہ السلام حاضرین جلسہ کو کھلائیں تو انشاء اللہ تعالی مشکل آسان ہوجائے گی۔
* سورہ آل عمران کی آیت ایک و دو کو الم سے الفرقان تک اگر کوئی شخص آہو پر لکھ کر اپنی انگشتری کے نگینے کے نیچے رکھے تو جب تک وہ انگشتری اس کے ہاتھ میں رہے گی دشمن اس کو آزار نہ پہنچا سکے گا۔ اور خلق اللہ میں معزز و محترم ہو گا۔

Login to post comments