ایسا ہم سفر ہے جو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ دنیا ، قبر اور میدان محشر میں ہر جگہ بھر پور ساتھ دیتا ہے۔ قرآن پاک ایسا دوست ہے جس کی دوستی روز قیامت بھی کام آئے گی ۔ اس پر عمل پیرا ہونے سے پستی بلندی میں، جہالت علم میں، اندھیرا اجالے میں اور زوال عروج میں بدل جاتا ہے۔ یہ ایسا شفیع ہے جس کی شفاعت قبول کی جائے گی ۔
قرآن مجید ایک جامع کتاب ہے جس میں انسان کی رہنمائی کے لئے سب کچھ موجود ہے ۔ یہ کتاب قیامت تک آنے والے احوال بھی منکشف کرتی ہے۔ یہ کتاب شفاء ہے جو دلوں کے روگ مٹا دیتی ہے اور اہل ایمان کے لیے مژدہ رحمت بھی ہے۔ اس کتاب نے انسان کو علم حاصل کرنے کی تلقین کی اور اسرار خداوندی کے بارے میں جاننے کی دعوت دی ہے ۔ علم و دانش کی پیدائش، انسان کی خلقت کے ساتھ ھوئی ھے اور انسان ھمیشہ اس کوشش میں رھا ھے کہ اسے سمجھے اور ادراک کرے، انسان کی زندگی میں علم و دانش کا خاص مقام ھے۔ انسان کی زندگی میں علم کا رول یہ ھے کہ وہ انسان کی سعادت، کمال اور تعمیر و ترقی کی راہ کی راھنمائی کرتا ھے۔ علم، انسان کو توانائی بخشتا ھے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو اپنی مرضی کے مطابق سنوارے۔ علم انسان کی چاھت کے اختیار میں ایک وسیلہ کے مانند ھوتا ھے تاکہ وہ اپنی قسمت کو اپنی مرضی کے مطابق بنائے۔
قرآن کی بہت ساری آیات میں علم کے بارے تذکرہ ہوا ہے ۔ مثلا
1۔ وہ آیات جو علم الھی کے بارے میں ھیں۔
2۔ وہ آیات جو پیغمبر اسلام {ص} اور دوسرے انبیاء {ع} کے علم کے بارے میں ھیں۔
3۔ وہ آیات جو علم و دانش کی اھمیت بیان کرتی ھیں۔
4۔ وہ آیات جن میں واضح طور پر لفظ "علم" استعمال نھیں ھوا ھے، لیکن ان کا مفھوم علم و دانش کے بارے میں ھے اور اسی موضوع سے مطابقت رکھتا ھے
ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ اسے کم از کم قرآن مجید کی تلاوت کرنا آتی ہو، یعنی وہ دیکھ کر پڑھ سکے، اور اس کے علاوہ چند مختصر سورتیں بھی یاد کرنی چاہیے تاکہ نماز میں پڑھ سکے۔
تازہ ترین