×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

امام حسین (ع) کے لئے آنسو بہانے والوں کا اجر

مرداد 10, 1393 397

سوال:امام حسین (ع) کے لئے آنسو بہانے والوں کا اجر و ثواب کیا ہے؟ 2 جواب: امام صادق علیہ السلام سے بھی روایت ہے کہ آپ (ع) خدا کے

ساتھ راز و نیاز و مناجات کے وقت بارگاہ الہی میں عرض کرتے ہیں:
{یا مَنْ خَصَّنَا بِالْكرَامَةِ وَ خَصَّنَا بِالْوَصِیةِ وَ وَعَدَنَا الشَّفَاعَةَ وَ أَعْطَانَا عِلْمَ مَا مَضَى وَ مَا بَقِی وَ جَعَلَ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِی إِلَینَا اغْفِرْ لِی وَ لِإِخْوَانی وَ لِزُوَّارِ قَبْرِ أَبی عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَینِ (علیه السلام)--- فَارْحَمْ تِلْك الْوُجُوهَ الَّتِی قَدْ غَیرَتها الشَّمْسُ وَ ارْحَمْ تِلْك الْخُدُودَ الَّتِی تَقَلَّبَتْ عَلَى حُفْرَةِ أَبی عَبْدِ اللَّهِ (ع) وَ ارْحَمْ تِلْك الْأَعْینَ الَّتِی جَرَتْ دُمُوعُهَا رَحْمَةً لَنَا وَ ارْحَمْ تِلْك الْقُلُوبَ الَّتِی جَزِعَتْ وَ احْتَرَقَتْ لَنَا وَ ارْحَمِ الصَّرْخَةَ الَّتِی كانَتْ لَنَا---}- (1)
اے میرے رب، جس نے ہمیں کرامت اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی جانشینی اور وصایت کے لئے مخصوص فرمایا اور ہمیں شفاعت کا وعدہ دیا اور ہمیں گذشتہ اور آئندہ کے امور کا علم عطا فرمایا اور بعض لوگوں کے دلوں کو ہماری طرف مائل و راغب کیا! میرے بھائیوں اور میرے جد حسین (علیہ السلام) کی قبر پر حاضری دینے والوں کی مغفرت فرما! ان چہروں پر رحم فرما جو زیارت امام حسین (ع) کی راہ میں سورج کی تپش سے جھلس جاتے ہیں اور ان رخساروں پر رحم فرما جو ابوعبداللہ (ع) کی قبر شریف پر گردش کرتے ہیں، ان آنکھوں پر رحم فرما جو ہم پر ترس کھا کر آنسو بہاتی ہیں؛ اور ان دلوں پر رحمت نازل فرما جو ہمارے لئے جزع اور بےچینی کرتے ہیں اور ہمارے لئے جلتے اور ترستے ہیں اور رحمت نازل فرما اس آہ و فریاد پر جو ہمارے لئے بلند ہوتی ہے!
حوالہ جات:
1- الکافی شیخ محمد بن یعقوب کلینی رازی، ج4، 582؛ وسائل الشیعہ - الامام المحقق العلامة الشیخ محمد بن الحسن الحر العاملی المتوفٰى سنة 1104، ج14، ص411۔
ترجمہ : فرحت حسین مہدوی

Login to post comments