×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

محبت انسان کو بناتی ہے دھوکے باز اور دغا باز

خرداد 10, 1393 286

کہتے ہیں کہ پیارایک سچے اور کھرے جذبے کانام ہے جو انسان کی زندگی سنوارنے کا باعث بنتا ہے لیکن نئی تحقیق نے تو اسے غلط ثابت کردیا ہے۔

 نیدرلینڈ کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے اور فریب دینے کا عادی بنا دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق آکسی ٹاکسن نامی ہارمون انسان کے اندر پیار اور محبت پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ہارمون لوگوں کو اپنے مفاد کی خاطر جھوٹ بولنے کیلئے آمادہ کرتا ہے۔رضاکاروں پر تحقیق کیلئے جب اس ہارمونز کا استعمال کیا گیا تو یہ نتیجہ آیا کہ وہ اپنے اور اپنے عزیز و رشتہ داروں کی خاطر جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

Last modified on سه شنبه, 20 خرداد 1393 12:09
Login to post comments