×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

09 اگست کے چند اہم واقعات

مرداد 17, 1393 352

1173عالمی شہرت یافتہ “پیزا  ٹاور‘‘ کی تعمیر شروع ہوئی ۔ 1683  برطانیہ کی شاہی حکومت نے ایک چارٹر کے ذریعہ  ایسٹ انڈیا کمپنی

کو مشرقی ایشیا میں جنگ کرنے  اور امن و امان قائم رکھنے کا اختیار دیا۔
  1892مشہور سائنس داں تھامس ایڈیسن کو ٹیلی گراف کے پیٹنٹ حقوق ملے۔
1902  ملکہ وکٹوریہ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے ایڈورڈ ہفتم انگلینڈ کی گڈی پر بیٹھے۔
1936  جیس اوونس نے برلن اولمپک کا چوتھا گولڈ میڈل جیتا۔
1945دوسری عالمی جنگ کے آخری مرحلے میں جاپان کے ناگاساکی شہر پر نیوکلیائی بم گرایا گیا جس میں راتوں رات 39 ہزار افراد مارے گئے۔
 1965  ملیشیا سے الگ ہوکر سنگاپور آزاد ہوا۔
1973  سوویت روس نے مارس 7 کا  تجربہ کیا۔
1974 رچرڈ نیکسن نے امریکی صدر کے عہدے سے استعفی دیا ۔
1974  گیرالڈ فورڈ نے امریکہ کے 38 ویں صدر کی حیثیت  سے حلف لیا۔
2006  معروف امریکی ماہر طبیعات جیمس وان ایلین کا  91 سال کی عمر میں انتقال۔

قومی
1788  غلام قادر نے اپنی کٹار سے دہلی کے بادشاہ شاہ عالم  ثانی کی آنکھیں نکالیں۔
1925  چندرشیکھر آزاد، رام پرساد بسمل، اشفاق اللّہ خان  اور روشن سنگھ نے لکھنوو سے 22 کلو میٹر دور  کاکوری میں ٹرین سے سرکاری خزانہ لوٹا
1942۔ مہاتما گاندھی نے ممبئی میں آٹھ اگست کو کرو یا مرو کا نعرہ دیا اور اسی کے ساتھ انگریزوں کے خلاف ہندوستان چھوڑو تحریک شروع کی گئی۔
1969۔ کلکتہ کی یادگار اوچھیتر لونی کا نام بدل کر شہید مینار رکھا گیا۔
1970۔ مجاہد آزادی ترلوکی ناتھ چکرورتی کا انتقال ہوا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 30 برس مختلف جیلوں میں گزارے تھے۔
1971  ہندستان اور سوویت یونین نے 20 برسوں تک امن،  دوستی اور باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

Login to post comments