ریاست کے طور پر ہنگری کی بنیاد ڈالی۔
1876 پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی پیدائش
1918 مصر کے صدر اورنوبل انعام یافتہ انور سعادت کی پیدائش
1926 ہیروہوتی جاپان کے شاہ بنے۔
1941 ہانگ کانگ میں جاپان نے برطانوی اور کناڈا کے فوج کے سامنے خودسپردگی کی۔
1943 جاپانی بمباروں نے چٹ گاوں (اب بنگلہ دیش میں) پر بمبارکی گئی۔
1947 چین میں آئین نافذ ہوا۔
1949 پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیدائش۔
1953 نیوزی لینڈ کے ریپیڈو آتش فشاں میں دھماکہ سے 150 افراد مارے گئے۔
1968 تامل ناڈو کے کلاوینمانی گاوں میں 42 دلتوں کو زندہ جلایا گیا۔
1977 مزاحیہ فلمی اداکار چارلی چپلن کا انتقال۔
1979 سوویت فوج نے افغانستان پر حملہ کیا۔
1990 ورلڈ وائڈ ویب (www) کا پہلا کامیاب تجربہ ہوا۔
1991 میخائل گوربارچیف نے سوویت یونین کے صدر کے عہدے سے استعفی دیا۔
2003 بیروت جارہے بوئنگ 727 طیارہ بحر اٹلانٹک میں گرا اور 138 مسافروں کی موت۔
قومی
1763 بھرت پور کے راجہ سورج مل جاٹ کا نجیب الدولہ کے فوج نے قتل کیا۔
1771مغل بادشاہ شاہ عالم دوئم دہلی میں تخت نشیں ہوئے۔
1861 مجاہد آزادی اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی مدن موہن مالویہ کی پیدائش۔
1894 سوامی وویکا نند نے کنیا کماری میں سمندر کے درمیان میں ایک چٹان پر تین دن تک قیام کیا۔
1919 مشہور فلمی موسیقار اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ نوشاد کی پیدائش۔
1921 کلکتہ میں ’پرنس آف ویلس‘ کی آمد پر ان کے استقبال کے لئے منعقد تقریب کا بائیکاٹ کیا گیا۔
1924 سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی گوالیار میں پیدائش۔
1924 پہلا اکھل بھارتیہ لیفٹسٹ سیمنار کانپور میں منعقد۔
1926 ’گناہوں کا دیوتا‘ اور ’سورج کا ساتواں گھوڑا‘ کے منصف اور ’دھرم یگ‘ رسالہ کے ایڈیٹر دھرم ویر بھارتی کی پیدائش۔
1936 مشہور فلم ساز اور ہدایت کار اسماعیل مرچنٹ کا ممبئی میں پیدائش۔
1964 بحر ہند میں ہری کین (طوفان) سے سری لنکا میں چار ہزار اور چننئی میں تین ہزار لوگوں کی موت ہوگئی۔
1972 مصنف اور مجاہد آزادی چکرورتی راج گوپال اچاری کا انتقال۔
1974ہندوستانی طیارہ جمبو 747 کا اغوا کرکے روم لے ؎ جایا گیا۔
1994 صدر گیانی ذیل سنگھ کا چندی گڑھ میں انتقال۔
1999 انڈین ایرلائنس کے کاٹھمنڈو سے نئی دہلی آنے والے ایک طیارہ کا اغوا۔
2000وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے ’گرام سڑک یوجنا‘ اور غریبوں کے لئے سستے اناج کی ’انتودے یوجنا‘ کا افتتاح کیا۔