1903 شکاگو کے اروکس تھیٹر میں اگ لگنے سے 602 افراد ہلاک۔
1906 ایکواڈور نے آئین اپنایا۔
1908 اٹلی کے میسینا میں آئے زلزلہ سے 80 ہزار افراد کی موت۔
1921 پرنس آف ویلز نے وکٹوریہ میموریل کا افتتاح کیا۔
1967 میوریل سائبرٹ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں سیٹ جیتنے والی پہلی خاتون بنی۔
1969 سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1974 پاکستان میں 3ء6 کی شدت والے زلزلے سے 5200 افراد ہلاک۔
1975 پاکستان میں زلزلہ سے 4 ہزار افراد کی موت۔
1976 امریکہ نے نیودا تجرباتی مقام پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1976 ونی منڈیلا جنوبی افریقہ سے جلاوطن کردی گئیں۔
1981 ورجینیا کے نارفورک میں پہلی امریکی ٹیسٹ ٹیوب بے بی ایلزبتھ گارڈ کر کا جنم۔
1981 سلمان رشدی کو مڈنائٹ چلڈرن ناول کے لئے بکر ایوارڈ۔
1985 امریکہ نے نیوادا میں ایٹمی تجربہ کیا۔
2009 پاکستان کے کراچی شہر میں ایک خودکش دھماکہ میں 43 لوگ مارے گئے۔
قومی
1688 اورنگ زیب نے شیواجی کے بیٹے سامبھا جی کو حراست میں لیا اور ایذائیں دیکر ان کا قتل کردیا۔
1885 مشہور وکیل وی سی بنری کی صدارت میں انڈین نیشنل کانگریس کا پہلا اجلاس ممبئی میں شروع ہوا۔
1896 کولکتا میں منعقد انڈین نیشنل کانگریس کے اجلاس میں وندے ماترم گایا گیا۔
1921 پرنس آف ویلس نے کلکتہ میں وکٹوریہ میموریل ہال کا افتتاح کیا، جو بعد میں شہنشاہ ایڈورڈ (8) بنے۔
1926 امپیریل ایئرویز نے ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان مسافر اور ڈاک سروس شروع کی۔
1928 ہندستان میں پہلی بار فلم میلوڈی آف لو کی نمائش۔
1931 دوسری گول میز کانفرنس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم۔
1972 ممتاز مجاہد آزادی اور آزاد ہندستان کے پہلے گورنر جنرل سی راج گوپال آچاری کا انتقال۔
1983 کرکٹ کھلاڑی سنیل گواسکر نے 30 ویں سنچری بناکر آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی ڈان بریڈمین کا (29 سنچریاں) ریکارڈ توڑا۔
1984 نوجوان لیڈر راجیو گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے الیکشن جیتا۔