×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

30 جنوری کے اہم واقعات

بهمن 09, 1393 1095

1937ء میں اسی روز ہٹلر نے پہلی جنگ عظیم کے بعد ہوئے معاہدے سے جرمنی کے علاحدہ ہونے کا اعلان کیا۔
1937 جرمنی کے صدر وان ہنڈن برگ نے 

ایڈولف ہٹلر کو چانسلر مقرر کیا۔
1949ء کو نائٹ ائر میل سروس شروع ہوئی۔
1954ء میں سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) سے بیلجیئم نے تجارتی سمجھوتہ ختم کردیا۔
1959 برطانیہ کے ہاووس آف لارڈس نے ایوان میں خواتین کو رکنیت دینے کا بل منظور کیا۔
1959 میں سب سے محفوظ کہے جانے والے جہازایم ایس ہنسہیڈافٹ اپنے پہلے سفر میں ہی ڈوبگیا جس میں سوار 95 مسافروں کی موت ہوگئی۔
1972 برطانوی فوجوں نے رومن کیتھولک خانہ جنگی کے دوران 13 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
1972 پاکستان، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ذریعہ بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کے خلاف دولت مشترکہ سے الگ ہوگیا۔
1979 روڈیشیا نیا آئین بنانے پر راضی ہوا۔
1989 کوافغانستان کے کابل میں امریکی سفارتخانہ کو بند کیا گیا۔
1995ء میں الجیریا کی راجدھانی الجیئرس میں ہوئے کار بم دھماکے میں 42 افراد مارے گئے اور 296 زخمی ہوئے۔
2005 تقریباََ 80 لاکھ عراقی عوام نے 50 برسوں کے بعد کثیر پارٹی نظام کے تحت ووٹ ڈالے۔
قومی
1530 میواڑ کے رانا سنگرام سنگھ کا انتقال۔
1903 وائسرائے لارڈ کرزن نے کولکتہ کے میٹکاف ہال میں امپیریل لائبریری کا افتتاح کیا۔
1947 مہاتما گاندھی پٹنہ سے دہلی کے لئے روانہ۔ ہندستان کا نیا وائسرائے ماوونٹ بیٹن دہلی پہنچا۔
1948ء کو نئی دہلی کے برلا ہاووس میں ناتھو رام ونائک گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو قتل کردیا۔
1949 رات کو ایئرمیل سروس کا افتتاح کیا گیا۔
1968ء کو ہندی کے مشہور شاعر اور ادیب ماکھن لال چترویدی کا انتقال ہوا۔
1971 انڈین ائرلائنز کا میتری طیارہ اغوا کرکے لاہور لے جایا گیا۔ بعد میں اسے تباہ کردیا گیا۔
1985 دل بدل کرنے والوں کی رکنیت ختم کرنے والے 52 ویں آئینی ترمیمی بل کو لوک سبھا نے منظور کیا۔
1991ء میں کروناندھی حکومت کو مرکزی حکومت نے برخاست کرکے تملناڈو میں صدارتی راج نافذ کیا۔
1994ء کو رچرڈ ہیڈلی کے 431 ٹیسٹ وکٹوں کی کپل دیو نے برابری کی۔
1997 بابائے قوم مہاتما گاندھی کی استھیاں سنگم میں بہائی گیئں۔

Last modified on پنج شنبه, 09 بهمن 1393 16:34
Login to post comments