×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ثابت مصالحے والا گوشت

دی 22, 1393 641

اشیا ء: گوشت ایک کلو ، سوکھا دھنیا آدھ چھٹانک، سیاہ مر چ لونگ دوتولہ ، الائچی پیا ز ایک پاؤ ، لہسن ایک گٹھی ، زعفران ایک ما شہ ۔

ترکیب : دھنیا آدھا پیس لیں اور ادرک کے ٹکڑے کریں پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں تل لیں ۔ جب پیاز بادامی رنگ کا ہو جائے تو گوشت اور سب مصالحے ثابت اس میں ڈال دیں پھر اتنا پانی ڈالیں کہ گو شت گل جائے ۔ جب گو شت نیم گلا ہو جائے تو اس میں دہی ڈال کر بھون لیں ۔ پھر لہسن کا پانی ڈال کر بھونیں جب سب مصالحے گل کر گو شت کے ساتھ مل جائیں تو زعفران کو ذرا سے کیوڑے میں حل کر کے اوپر ڈال دیں اور دم پر لگا دیں ۔ کوئی دس منٹ بعد کھو لیںاور دیکھیں کہ گوشت ، مصالحہ اور گھی نظر آئے پانی باقی نہ رہے تو اتار لیں اور پیش کریں کڑاھی مرغ اشیا ء: ایک کلو مرغی ،دس ہری مر چیں ، آدھا کلو پسا ہوا ٹما ٹر ، ہا ف ٹی اسپو ن ہلدی ، ایک ٹیبل اسپون مرچیں اور زیرہ دو ٹیبل اسپون ، لہسن، ادرک ، نمک حسب ذائقہ اور تیل حسب ضرورت ۔ ترکیب: کڑاھی میں گھی گرم کرکے پھر لہسن ادرک ڈال دیں ۔ پھرہلانے کے بعد زیرہ ڈال دیں پھر اس میں مرغی ڈال کر مرچیں ، نمک اور ہلدی ڈال کر بھون لیں پھر آدھا کلو پسے ہو ئے ٹما ٹر اور دس مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ کھا ئیں شاہی کباب اشیاء: قیمہ آدھ سیر، پیاز آدھ سیر، ادرک آدھ چھٹانک، سیاہ مرچ حسب ذائقہ، نمک اور گھی حسب ضرورت۔ ترکیب: قیمہ باریک پیس لیں، پھر پیاز اور ادرک پیس کر قیمہ میں ملا دیں۔ اب سیاہ مرچ، نمک اور گرم مصالحہ بھی پیس لیں اور قیمہ میں شامل کر لیں۔ ہاتھ سے گول گول سیخ کباب کی شکل کے کباب بنا لیجئے مگر بیچ سے کھوکھلے نہ ہوں۔ توے پر ڈالڈا گھی لگا کر کباب جما دیں اوپر سے کسی گہری تام چینی کی ڈش وغیرہ سے ڈہانپ کر ہلکی آنچ پر دم دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو کٹر سے پیاز کے لچھے کاٹ لیں۔ ہری مرچ زیرہ اور سفید الائچی ڈال کر پھر دم پر رکھ دیں۔ جب خوشبو آنے لگے اور کباب سرخ ہو جائیں۔ تو اتار لیں ۔ نہایت لذیذ کباب ہوں گے۔

Login to post comments