×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

وہ مسائل جو یادداشت کو متاثر کرسکتے ہیں

مهر 17, 1392 537

یہ وہ مسائل ہیں جن میں مریض اپنی تکالیف میں ہی الجھا رہتا ہے اور اپنے ارد گرد کے حالات سے بے خبر رہتا ہے۔ یہ امراض توجہ کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

 1۔ڈپریسڈ مریض اکثر سوچتے ہیں کہ ان کی یادداشت ختم ہوتی جا رہی ہے لیکن زیادہ امکان اس بات کا ہوتا ہے کہ وہ بوڑھے افراد جو خراب یادداشت کی شکایت کرتے ہیں دراصل ڈیمینشیا کے بجائے ڈپریشن میں مبتلا ہوں۔

2۔بوڑھے افراد کو باتیں یا چیزیں یاد رکھنے یا لوگوں کو ان کے ناموں سے پہچاننے میں مشکل پیش آتی ہے۔ تقریباً پچاس برس کی عمر کے بعد سے یہ مسئلہ ہم سب کو کسی نہ کسی حد تک ضرورمتاثر کرتا ہے۔

3۔ایسے حالات یا طبیعت جس میں انسان پر ہمیشہ غنودگی کی کفیت طاری رہتی ہو یا ایسے افراد جو دن کا زیادہ حصہ فرصت میں گزارتے ہیں اور جسم میں ہمیشہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں وہ بھی   یاداشت میں کمزوری جیسی  بیماریوں کا  شکار ہو جاتے ہیں ۔

 4 ۔خراب سماعت اور بصارت، شراب نوشی، نیند کی دوائیں یا طویل عرصے کا  درد بھی یادداشت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ کیونکہ ایسے حالات اور عادات میں انسان کی جسمانی صحت خراب ہو جاتی ہے اور انسان کا اندرونی نظام  اپتی اصلی حالت کی طرح کا م  نہیں کر پاتا ہے ۔

5۔تھائیرائڈ غدود انسان  کے جسم کے اندر ایسے ہارمون ترشح کرنے کا باعث بنتے ہیں جو انسان کی بہتر صحت کے لۓ بہت ہیں ضروری ہوتے ہیں ۔ اگر یہ غدود صحیح طرح کام نہ کرتے ہوں تو جسم اور دماغ  سست  ہو جاتا ہے۔

 6۔دل اور پھیپھڑے انسانی جسم کے انتہائی اہم اعضاء ہیں ۔ دل  تمام انسانی جسم کو خون پہنچاتا ہے تو پھیپھڑے آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور خون کو صاف کرتے ہیں ۔  اگر ان میں سے ایک بھی صحیح طریقے سے کام نہ کرے تو انسان انتہائی مہلک بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے ۔

ان بیماریوں کی وجہ سے دماغ میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے۔

7۔انسان اپنی روزمرہ زندگی میں جو غذا کھاتا ہے اس میں شکر کی ایک خاص مقدار شامل ہوتی ہے ۔ جسم کو جتنی مقدار میں شکر کی ضرورت ہوتی ہے وہ استعمال کرتا اور باقی کو نظام اخراج کے ذریعے  خارج کر دیتا ہے ۔ اگر انسانی جسم کسی بھی وجہ سے اضافی  شکر کو خارج نہ کر سکے یا اس کا استعمال حد سے زیادہ کرے تو شکر کی زیادتی کا شکارہو جاتا ہے

شکر  کی بڑھی ہوئی یا کم سطح بھی دماغ کے فعل کو متاثر کرتی ہے۔

8۔سینے یا پیشاب کے انفیکشن حتیٰ کہ غیر مناسب خوراک بھی یادداشت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

                                                                           رائل کالج آف سائکائٹرسٹس، یو کے

Last modified on دوشنبه, 19 خرداد 1393 14:32
Login to post comments