×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

گاجرکینسر کے خلاف مزاحمت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں

تیر 11, 1393 586

لندن، نیو کاسل یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گاجروں میں کینسر کو تباہ کرنے والے طاقتور کیمیکلز ہوتے ہیں اور گاجریں

کینسر کے خلاف مزاحمت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ قدرتی کمپاو?نڈز پولی ایکٹی لینس پودے کو جراثیم کے حملے اور بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ صرف کیرٹ (گاجر) فیملی اور اس سے قریبی تعلق رکھنے والی روٹس مثلاً جن سنگ میں پائے جاتے ہیں۔ گزشتہ ٹیسٹس میں سامنے آیا تھا کہ ان کمپاو?نڈز کے جلن اور کینسر کے خلاف مزاحمت کے لئے فائدہ مند اثرات ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا کہ اس سے چوہوں میں کینسر کی گروتھ میں بھی کمی واقع ہوئی اب ریسرچرز نے روٹس ویجی ٹیبلز مثلاً گاجروں، پان سپنس اور سیلریاک جیسی روٹس کے کینسر جلن اور آرتھرائٹس جیسے امراض پر اثرات کا جائزہ لینے کے لئے تین سالہ سٹڈی شروع کردی ہے۔ فوڈ سائنٹسٹس، کیمسٹس اور ڈاکٹرز کی ٹیم ڈانٹری ٹرائل کے لئے والنٹیرز کو بھرتی کرے گی۔ یہ ٹیم اس کی تحقیقات کرے گی کہ جب ان سبزیوں کو اصل شکل ’ابال کر‘ یا چھوٹے بڑے ٹکڑوں میں فرائی کرکے کھایا جاتا ہے تو پولی ایکٹی لینس کیسے جسم میں جذب ہوتے ہیں۔

Last modified on چهارشنبه, 11 تیر 1393 12:58
Login to post comments