×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

کم عمر بچوں کو شہد نہ دیں، طبی ماہرین

مهر 26, 1392 405

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کے لیے شہد بعض اوقات زہر ثابت ہوسکتا ہے۔ طبی سائنس دانوں کےمطابق چھوٹے بچوں کے معدے بہت

نازک اور کمزور ہوتے ہیں اوروہ جراثیموں کا ایک آسان ہدف بن سکتے ہیں۔ شہد میں بعض اوقات ایک مخصوص جراثیم موجود ہوسکتا ہے۔ جو بچوں میں بوٹلزم نامی مرض کا باعث بنتا ہے۔ اس مرض کی علامتوں میں قبض، غنودگی، دودھ پینے میں دشواری اور نقاہت شامل ہیں۔

 ماہرین کہتے ہیں کہ اپنی عمر کے ابتدائی چھ مہینوں میں بچوں کو صرف ماں کا دودھ، یا بچوں کے لیے ڈبے کا خصوصی فارمولا دودھ دینا چاہیے۔

 ماہرین کے مطابق جب چھوٹے بچے ٹھوس غذا کھانا شروع کردیتے ہیں تو بھی انہیں شہد دینے سے احتراز کرنا چاہیے کیونکہ چینی کی زیادہ مقدار سے ان کے دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Last modified on دوشنبه, 05 خرداد 1393 13:22
Login to post comments