×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ايسپرن کا استعمال اور بينائي کي کمزوري

مهر 27, 1392 422

يورپ ميں کي گئي ايک تحقيق سے معلوم ہوا ہے کہ ايسپرن کا با قاعدگي سے استعمال کرنے والےعمر رسيدہ افراد کے بينائي

کي کمزوري کا شکار ہونے کے امکانات درد سے آرام دينے والي يہ عام دوا استعمال نا کرنے والوں کي نسبت دوگنے ہوتے ہيں-

تحقيق کے دوران اکٹھا کيے گئے اعداد و شمار سے يہ ثابت نہيں ہوا کہ ايسپرن ہي بينائي کي کمزوري کي وجہ بنتي ہے، تاہم اس کے نتائج کو اس ليے باعث تشويش سمجھا جا رہا ہے کيوں کہ امراض قلب ميں مبتلا عمر رسيدہ افراد کي ايک بڑي تعداد ايسپرن کا روزانہ استعمال کرتي ہے-

 بوسٹن شہر کے بريگم اينڈ ويمنز ہسپتال کے وليم کريسن کہتے ہيں کہ عمر کے باعث بينائي کي کمزوري کا شکار افراد کو ايسپرن کا استعمال تجويز کرنا دانشمندانہ فيصلہ نہيں ہوگا- وليم کريسن متعلقہ تحقيق کا حصہ نہيں تھے-

 اس تحقيق کے دوران 65 برس سے زائد عمر کے تقريباً 4,700 افراد سے اُن کي صحت اور رہن سہن سے متعلق معلومات اکٹھا کي گئيں- ايسپرن کا روزانہ استعمال کرنے والے 839 افراد ميں سے 36 بينائي کي کمزوري کا شکار تھے-

 تحقيق ميں ناروے، اسٹونيا، برطانيہ فرانس، اٹلي يونان اور اسپين کے شہري شامل تھے-

Last modified on شنبه, 03 خرداد 1393 12:36
Login to post comments