×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

آنکھوں کا رنگ بدلنے والا طريقۂ علاج

مهر 27, 1392 502

تاہم بعض طبي ماہرين نے اس معاملے ميں احتياط برتنے پر زور ديا ہےامريکہ کے ايک ڈاکٹر شعاعوں کي مدد سےآنکھوں کے علاج کا ايک ايسا طريقہ

ايجاد کرنے کي کوشش کر رہے ہيں جو مريض کي آنکھوں کا رنگ بدل ديتا ہے-

 ڈاکٹر گريگ ہومر کا دعوٰي ہے کہ اگر آنکھوں پر 20 سيکنڈ تک ليزر لائٹ ڈالي جائے تو اس سے بھوري پتليوں کا رنگ ختم ہوجاتا ہے اور پھر بتدريج وہ نيلي ہوجاتي ہيں-

 ڈاکٹر ہومر اس بارے ميں مزيد تجربوں کے ليے ساڑھے سات لاکھ ڈالر کي سرمايہ کاري حاصل کرنے کي کوشش کر رہے ہيں-

 تاہم بعض دوسرے طبي ماہرين نے اس معاملے ميں احتياط برتنے پر زور ديا ہے کيونکہ ان کے بقول اگر زيادہ دير تک شعاعوں کو آنکھوں پر ڈالا جائے تو آنکھوں کي پتليوں کے رنگ کو تباہ کرنے سے ديکھنے کي صلاحيت بھي متاثر ہو سکتي ہے-

 آنکھوں کے رنگ بدلنے کے اس طريقے کو متعارف کرانے کے ليے قائم کي گئي کمپني کا اندازہ ہے کہ اس طريقے کے حفاظتي تجربات کو مکمل کرنے ميں کم سے کم ڈيڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے-

Last modified on دوشنبه, 05 خرداد 1393 09:36
Login to post comments