×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ساگودانہ ۔ صحت کا ساتھ

بهمن 09, 1393 1393

عربی سابودانہ سندھی سابودانہ انگریزی Sago یہ بہت مشہور چیز ہے۔ دراصل یہ دانے ہوتے ہیں جو درخت کے تنے سے حاصل ہوتے

ہیں۔ان کا رنگ سفید ہوتا ہے اور ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولے تک ہوتی ہے۔ اس کا مزاج گرم تر ہے۔ اس کے درج ذیل فوائد ہیں۔ (1) ساگودانہ سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔(2)یہ کاربوہائیڈریٹ فراہم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔(3) ساگودانہ میں پروٹین کی کچھ مقدار ہوتی ہے۔ جب اسے دودھ میں پکایا جاتا ہے تو اس کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے۔(4) ساگودانہ ایک زود ہضم اور مقوی غذا ہے۔(5) اسہال، پیچش اور بخار کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔(6) بدن کوفربہ کرتا ہے۔(7) طبیعت کو نرم کرتا ہے۔(8) باہ زیادہ کرتا ہے اور تحریک باہ بھی اس کے استعمال سے خوب ہوتی ہے۔(9) مقوی معدہ اور مقوی امعاءبھی ہے۔ اس کیلئے ساگودانہ ایک تولہ دودھ میں پکا کر کھانا چاہیے۔ نوٹ: اس کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھولینا چاہیے تاکہ اس کے اندر مٹی وغیرہ دور ہو جائے۔ اس کے علا و ہ اس کو پہلے پانی میں پکا کر پھر دودھ ڈالنا زیادہ مناسب ہے۔

Login to post comments