×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

حدیث نبوی میں بشارت مہدی

مرداد 13, 1393 505

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے 107 حدیثوں میں امام مہدی صاحب الزمان (عجلَ اللهُ فَرَجَهُ الشّریف) کی ولادت یا ظہور کی بشارت دی ہے

جن میں سے یہاں صرف ایک حدیث کا حوالہ دیا جارہا ہے جس میں آپ (ص) نے اجمالی طور پر اپنا اور اپنے جانشینوں کا تعارف کرایا ہے؛ ابن عباس کی روایت کے مطابق رسول اللہ (ص) نے فرمایا:
"خداوند تبارک و تعالی نے زمین کی طرف توجہ فرمائی اور مجھے پسند و منتخب کیا اور نبی قرار دیا۔ دوسری مرتبہ زمین کی طرف توجہ فرمائی اور روئے زمین سے علی (ع) کو منتخب کیا اور انہیں امام قرار دیا اور مجھے حکم دیا کہ انہیں اپنا بھائی، جانشین، خلیفہ اور وزیر قرار دوں؛ پس علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں، وہ میری بیٹی کے شریک حیات ہیں اورمیرے دو نواسوں حسن و حسین (ع) کے والد ہیں۔ جان لو کہ خداوند متعال نے مجھے اور ان کو اپنے بندوں پر حجت قرار دیا اور امام حسین (ع) کی صلب سے ائمہ قرار دیئے جو میرے ہی مشن کے لئے قیام کرتے ہیں اور میری وصیت و جانشینی کا تحفظ کرتے ہیں۔ ان ائمہ میں سے نویں میرے امام میرے اہل بیت کے "قائم" اور میری امت کے مہدی ہیں، جو شمائل اور اقوال و افعال کے لحاظ سے مجھ سے سب سے زیادہ شباہت رکھتے ہیں۔ وہ طویل غیبت اور گمراہ کر دینے والی حیرت کے بعد ظہور کریں گے؛ پس اللہ کے امر کو ظاہر کریں گے اور دین خدا کو غلبہ بخشیں گے اور انہیں خدا اور ملائکۃاللہ کی تائید و امداد حاصل ہوگی پس زمین کو قسط و عدل سے پر کریں گے جس طرح کہ یہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی"۔ (1)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمال الدین صدوق، ص257 ۔  اعلام الوری طبرسی ج 2 ص 182 و 138۔

Login to post comments