×

هشدار

JUser: :_بارگذاری :نمی توان کاربر را با این شناسه بارگذاری کرد: 830

ڈیسک پر دیر تک کام کرنے والے محتاط رہیں

مهر 18, 1392 523

نیوزی لینڈ کے میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈیسک پر بہت زیادہ وقت صرف کرنے والے افراد اپنی

جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ریسرچرز نے کہا ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنے سے ان کی خون کی نالیوں میں خطرناک قسم کی پھٹکیاں بن سکتی ہیں۔ تحقیق میں مصروف افراد نے اپنی ریسرچ کے دوران یہ بات نوٹ کی کہ اسپتال میں DVT  جتنے بھی مریض لائے گئے تھے ان میں ایک تہائی تعداد دفاتر میں کام کرنے والے افراد کی تھی،جو گھنٹوں کمپیوٹر کے سامنے کام میں مصروف رہتے تھے۔ نیوزی لینڈ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والے اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ DVT کی شکایت جسم کے اندر گہرائی میں موجود رگ کے اندر خون کے جماؤ کی وجہ سے ہوتی ہے اور عموما یہ شکایت ٹانگوں کی رگوں میں دیکھی گئی ہے۔ خون کی یہ جمی ہوئی پھٹکیاں اپنی جگہ سے ٹوٹ کر دل ، پھیپھڑے یا دماغ تک پہنچ سکتی ہیں اور ان کی وجہ سے سینے میں درد ، سانس لینے میں دشواری یا ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کے نتیجے میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کی اس ٹیم نے اسپتال میں داخل کئے گئے ایسے 62 مریضوں کا معائنہ کیا تھا جن کی رگوں میں خون کی پھٹکیاں بن گئی تھیں۔ ان لوگوں نے یہ دیکھا کہ ان مریضوں میں34 فیصد وہ لوگ تھے جو دیر تک ڈیسک پر بیٹھے کام کرتے رہتے تھے جبکہ 21 فیصد مریضوں نے طویل فاصلے تک فضائی سفر کیا تھا او اس دوران دونوں اقسام کے مریضوں کی ٹانگی بہت دیر تک غیر متحرک تھیں۔

اردو ٹائمز

Last modified on دوشنبه, 19 خرداد 1393 13:17
Login to post comments