متوقع نتائج اور جماعتی ردعمل
ایگزٹ پول کے تخمینوں کے مطابق دونوں بڑے اتحاد 51،51 نشستوں پر برابری پر ہیں، جب کہ عرب جماعتیں، جو کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں، 18 نشستیں حاصل کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ جماعتی رہنماؤں کے ردعمل نے غیر یقینی صورت حال کی عکاسی کی۔
آئزن کوٹ نے کہا کہ ایگزٹ پولز نیتن یاہو کے خلاف "اعتماد کے فقدان" کو ظاہر کرتے ہیں، جب کہ اپوزیشن رہنما یائر لاپید نے وزیر اعظم کے اتحاد کو "شکست فاش" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "یہ مکمل انہدام ہے اور عوام نے انہیں گھر جانے کا کہہ دیا ہے۔" اسرائیل کے وزیر خارجہ اور لیکوڈ کے رکن جدعون ساعر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی خوشیاں قبل از وقت ہیں اور "لیکوڈ اسرائیل کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔"






