شدت اختیار کرتے حملے اور منڈی پر اثرات
حالیہ دنوں میں حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے روز امریکا نے ایران کے تین آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا جب کہ ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب کور (آئی آر جی سی) نے کہا کہ اس نے دیگر علاقوں میں تین ٹینکروں اور تین امریکا سے منسلک بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔ پیر کے روز فنانشل ٹائمز کی اس معاملے سے واقف دو افراد کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کی جیزان تنصیبات کو گزشتہ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔
بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت میں کمی آئی ہے۔ ڈیٹا اینالیٹکس پلیٹ فارم کیپلر کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران روزانہ اوسطاً 10 اجناس بردار بحری جہاز اس اہم گزرگاہ سے گزرے۔






