تازہ ہلاکتیں اور فوجی ردعمل
سول ڈیفنس سروس نے بتایا کہ غزہ شہر میں اسرائیلی طیاروں کی ایک رہائشی عمارت پر بمباری سے دو افراد، جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں، شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک اور خاتون توپ خانے کی فائرنگ سے شہید ہوئیں جب کہ وسطی غزہ میں ایک اور ہلاکت کی اطلاع ملی۔
اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے تین مسلح گروہوں کے ارکان تھے اور کہا کہ وہ باقی چار اموات سے متعلق اطلاعات کی تصدیق کر رہی ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی کی پوری مدت کے دوران حملے جاری رکھے ہیں اور کہتا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتا ہے۔






